ابنا: پاکستان کے شيعہ مسلمانوں نے ملک بھر ميں نماز عيد کي ادائيگي کے بعد مظاہرے کئے اور ملک ميں شيعہ کلنگ کا سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کيا-
سب بڑا مظاہرہ شمالي علاقہ جات کے صدر مقام گلگت ميں کيا گيا جہاں ہزاروں لوگوں نے سماجي اور مذہبي رہنماؤں کي قيادت ميں اقوام متحدہ کے مبصرين کے دفتر کي جانب مارچ کيا-مظاہرين نے سانحہ لولوسر کے خلاف نعرے لگائے-
آخري اطلاعات آنے تک مظاہرين اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے دھرنا ديئے بيٹھے تھے-دوسري جانب اسکردو ميں بھي ہزاروں لوگوں نے اماميہ عيدگآہ سے يادگار شہدا تک ريلي نکالي اور کئي شاہراہوں کو بند کرديا ہے-مظاہرين کي ايک بڑي تعداد نے يادگار شہدا پر بھوک ہڑتال شروع کردي ہے اور وہ شيعہ کلنگ ميں ملوث دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کي گرفتاري کا مطالبہ کر رہے ہيں-
واضح رہے کہ پاکستان ميں ايک عرصے سے شيعہ مسلمانوں کي ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاري ہے اور تاحال حکومت کسي بھي قاتل اور قاتلوں کو گرفتار کرنے ميں ناکام رہي ہے-دہشتگردي کے تازہ واقعے ميں فوجي وردي ميں ملبوس دہشتگردوں نے روالپنڈي سے گلگت جانے والي بسوں کو مانسہرہ کے نواحي علاقے لولوسر ميں روکنے کے بعد اس میں سوار پچيس شيعہ مسلمانوں کو شناخت کے بعد گولياں مار کر شہيد کرديا تھا-
.......
/169