ابنا: پاکستان کی مرکزی رويت ہلال کميٹي کا اجلاس ميٹ کمپليکس يونيورسٹي روڈ کراچي ميں مفتي منيب الرحمان کي زير صدارت ہوا جبکہ چاروں صوبائي دارالحکومتوں ميں بھي زونل رويت ہلال کميٹيوں کے اجلاس ہوئے۔ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے زونل رويت ہلال کميٹيوں نے چاند نظر نہ آنے سے متعلق مرکزي رويت ہلال کميٹي کو آگاہ کرديا۔ زونل کميٹيوں سے شہادتيں نہ ملنے کے بعد مرکزي رويت ہلال کميٹي کے چيئرمين مفتي منيب الرحمان نے ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کيا ۔
درایں اثناپاکستان کےصوبہ خيبر پختون خواہ کي حکومت نے آج یعنی اتوار کوصوبے بھر ميں عيد الفطر منانے کا اعلان کيا ہے.سينئر صوبائي وزير بشير بلور نے پشاور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ايک مرتبہ پھر ثابت ہوگيا ہے کہ وفاقي رويت ہلال کميٹي ميں ہمارے علماء کي شہادت کو تسليم نہيں کيا جا تا اور ان کي شہادتيں وصول کرنے سے پہلے ہي مر کزي رويت ہلال کميٹي کا اجلاس ختم کر ديا گيا .انہوں نے آج عيد منانے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ کل یعنی اتوارکو صوبے ميں عيد منائي جائے۔........
/169