6 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان کی ریاست آسام میں جاری فسادات میں مزید 3 افراد مارے گئے جس سے فسادات کے دوران مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 64 ہوگئی.

ابنا: ہندوستانی ذرائع نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ بودو دہشتگردوں نے کل رات کوکراجھار ضلع کے "رانی بولی" گاؤں میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک اور دو دیگر کو زخمی کر دیا- اس سےقبل آسام میں جاری فسادات کے دوران 61 افراد ہلاک ہوگئے تھے -فسادات کی تازہ وارداتوں کے بعد متاثرہ علاقوں میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے –اگرچہ آسام میں سرکاری ذرائع نے ابتک صرف 64 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے تاہم آسام کے فسادہ زدہ علاقوں سے ملنےوالی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ ان علاقوں میں تقریبا پانچ ہزارمسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے جبکہ لاکھوں افراد کے گھربارجلادیئےگئے ہيں اورانھیں آوارہ وطن ہونے پرمجبورکردیا گیا ہے جبکہ پچیس سے زیادہ مسجدوں میں آگ لگادی گئی ہے اورمسلمانوں کےگھروں پربلڈوزر چلا دیئے گئے ہیں.

.......

/169