2 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ٹوکیو میں افغانستان کے بارے میں اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سفر میں ایرانی وزير خارجہ جاپان کے وزير خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

ابنا:  ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزير خارجہ نے ٹوکیو میں افغانستان کے متعلق ہونے والے اجلاس میں ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالححی کو دعوت دی ہے اور ایران وزیر خارجہ کی سطح پر اس اجلاس میں شرکت کرےگا۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ایران کے پاس اچھی تجاویز بھی ہیں جنیھں ایران ٹوکیو اجلاس میں پیش  کرےگا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ اس اجلاس میں 40 ممالک شرکت کریں گے جن میں علاقائی ممالک کے وزراء خارجہ بھی شامل ہیں۔ ...../169