1 جولائی 2012 - 19:30

عراقي حزب اختلاف کے اتحاد العراقيہ کے بہت سے ارکان پارليمان نے اپني پارٹي سے عليحدگي اختيار کرتے ہوئے حکومت قانون اتحاد ميں شامل ہونے کا اعلان کرديا ہے-

ابنا: العراقيہ کے متعدد ارکان نے بصرے  ميں ايک پريس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کيا کہ وہ آئندہ انتخابات ميں حکومت قانون اتحاد ميں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہيں-

العراقيہ کے سابق رکن عبداللہ کاظم کا کہنا تھا کہ العراقيہ پارٹي ميں بڑے پيمانے پر تنظيمي اصلاحات کي ضرورت ہے جس کے لئے پارٹي کے سربراہ اياد علاوي کو انکے عہدے سے  ہٹايا جانا ضروري ہوگيا ہے-

انہوں نے کہا کہ وہ اس پريس کانفرنس کے ذريعے وزيراعظم نوري المالکي کے خلاف تحريک عدم اعتماد لانے کي ہر کوشش کي مذمت کرتے ہيں-  اس پريس کانفرنس ميں صوبہ بغداد، کرکوک ، انبار،  اور ذي قار سے العراقيہ پارٹي چھوڑنے والے ديگر ارکان اسمبلي بھي موجود تھے-.......

/169