ابنا:روسی عہدے دار نے یہ بات جمعے کے روز عالمی تقریب بین المذاھب کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محمد علی تسخیری کی سربراہی میں ایک ایرانی وفد کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے کہی. یاکونین نے مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ عالمی سطح پر مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے. تہران اور ماسکو کے درمیان ثقافتی اور سیاسی خوشگوار تعلقات کا حوالہ دیتے ہویے انہوں نے تمام شعبوں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے زور دیا. آیت اللہ تسخیری نے ماسکو میں روسی آرتھوڈوکس چرچ کے لیڈر پیٹرآرک کرل سے ملاقات بھی کی. ایرانی وفد ماسکو میں ایران اور آرتھوڈوکس چرچ کے درمیان مذہب اور انسانی حقوق کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے آٹھویں راؤنڈ میں شرکت کرنے کے لیے آیا ہے.
.......
169/