12 جون 2012 - 19:30

برطانيہ کے امن کارکنوں نے برائٹن ميں اسلحہ ساز کمپني آئي ٹي ٹي کے سامنے جمع ہوکے لندن کي جانب سے اتل ابيت کو اسلحہ ديئے جانے کے خلاف مظاہرہ کيا ہے -

ابنا: مظاہرين نے اسلحہ بنانے والي کمپني آئي ٹي ٹي کو غاصب صہیوني ریاست کو ايف سولہ لڑاکا طيارے ، اپاچي ہيلي کاپٹر اور مجموعي طور پر جديد ترين اسلحہ برآمد کرنے والوں کا اتحادي بتايا - برطانيہ کے امن کارکنوں نے اسي کے ساتھ مطالبہ کيا کہ غاصب صہیوني ریاست کو اسلحے کي سپلائي بند کي جائے -

رپورٹ کے مطابق برطانوي امن کارکنوں کے ہاتھوں ميں فلسطين کے پرچم  اور ايسے بينر تھے جن پر فلسطيني عوام کي حمايت ميں نعرے درج تھے - انہوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ ہمدردي اور يک جہتي کا اعلان کيا -

رپورٹ کے مطابق مظاہرين لاؤڈاسپيکر پر فلسطيني بچوں کے ناموں کا بھي اعلان کررہے تھے جو غزہ پر دو ہزار نو کے صہیوني ریاست کے حملے ميں شہيد ہوئے ہيں -

برطانيہ ميں اسرائيل کو اسلحے کي سپلائي کي مخالفت ميں اس وقت سے شدت آگئ  ہے جب يہ انکشاف ہوا کہ دو ہزار نو ميں غزہ پر اسرائيلي حملے ميں جو اسلحے استعمال ہوئے تھے ان ميں برطانوي اسلحے بھي شامل تھے -

.......

/169