ابنا: فلسطین الان ویب سائیٹ کے مطابق حماس کے سینئر رکن صلاح البردویل نے کہا ہےکہ جو حکومت فلسطینی پارلیمنٹ کےسامنے حلف نہیں لے گی وہ غیر قانونی ہوگي۔
انہوں نے سلام فیاض کی سربراہی میں نئي حکومت کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی آئين کے مطابق ہر حکومت کو پارلیمنٹ کے سامنے حلف اٹھانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فیض سلام کی حکومت قومی مصالحت کے معاہدے اور دوحہ معاہدے سے تضاد رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دوحہ معاہدےکے مطابق قومی اتحاد کی حکومت قائم کریں لیکن وہ بدستور صہیونی ریاست سے مذاکرات کرنے میں مشغول ہیں۔ قابل ذکر ہے سلام فیاض کی کابینہ میں گذشتہ روز ترمیم کی گئي تھی۔....... /169