27 اپریل 2012 - 19:30

کراچي ... وزيراعلي سندھ سيد قائم علي شاہ نے کہا کہ مياں صاحب کو قانون اپنے ہاتھ ميں لينے کي بات نہيں کرنا چاہئے اگر مياں صاحب اسلام آباد کي طرف مارچ کرينگے تو وہ لاہورکي طرف مارچ کرينگے.

ابنا: يہ بات انہوں نے وزيراعلي ہاوس کراچي ميں پيپلزپارٹي کے صوبائي رہنماوں کے ساتھ پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہي.

وزيراعلي سندھ سيد قائم علي شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد مياں صاحب مشرف کے ہوتے ہوئے پيپلزپارٹي کے ساتھ حکومت ميں شامل ہوئے تھے اور مياں صاحب کے ارکان نے مشرف سے حلف بھي ليا ہے.

دھمکي دينا مناسب بات نہيں ہے يہ سياست کے منافي ہے.اگر مياں صاحب نے احتجاج کا راستہ اختيار کيا تو پيپلزپارٹي بھي پيچھے نہيں رہے گي. ايک يا چند آدميوں کے کہنے سے وزير اعظم غير فعال نہيں ہوں گے مياں صاحب کو آئين اور قانون سے آگے بڑھ کر فيصلے نہيں سنانا چاہئے. وزيراعلي سندھ کا کہنا تھا کہ مياں صاحب کو عقل کے ناخن لينا چاہئيں.  .......

/169