25 اپریل 2012 - 19:30

بارہ وکلاء کے خلاف جھوٹے الزمات پر مبنی ایف آئی آر کی خلاف آج وکلاء برادری نے کئی عدالتوں میں عدالتی کاروائی کا با ئیکاٹ کیا۔

ابنا: سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ ،ڈسٹرکٹ کورٹ سکھر،ڈسٹرکٹ کورٹ خیرپور ،ڈسٹرکٹ کورٹ گھوٹکی،اور ڈسٹرکٹ کورٹ نوشہرو فیروز ۔ شمیت ٹھری میراوہ،گمبٹ،مورو،کنڈیارو اور دیگر نچلی عدالتوں کی کاروئی کا بائیکاٹ کیاگیا۔

شیعہ تنظیموں اور رہنماوں نے حق کا ساتھ دینے پر وکلاء برادری کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ اگر پورا ملک اسی طرح دہشت گردوں اور ان کی سرپرستی کرنے والی انتظامیہ کی کالی بھیڑوں کے خلاف سراپہ احتجاج ہوجائے تو دہشت گردوں اور دہشت گردی کاخاتمہ جلد ہوسکتا ہے ۔

یاد رہے کے 12شیعہ وکلاء کے خلاف کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایک جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی تھی ۔تاکہ وہ مظلوم شیعہ مسلمانوں کے دفاع کی قانونی جنگ نہ لڑ سکیں......../169