ابنا: جنرل علی فدوی نے تینوں ایرانی جزیروں ابوموسی تنب بزرگ اور تنب کوچک پر ایران کی حاکمیت پرتاکیدکرتےہوئےکہاکہ کسی بھی دشمن کوان جزیروں حتی اس کی آبی حدود میں بھی داخل ہونےکی اجازت نہيں دی جائےگی اور ہرطرح کےدشمنانہ اقدام کامنہ توڑ جواب دیاجائےگا۔
جنرل فدوی نے ان ایرانی جزیروں میں مختلف قسم کےدفاعی ہتھیارنصب تعینات ہونےکی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ابوموسی بلکہ تمام جزیروں بالخصوص ان تین جزیروں پرخصوصی توجہ رکھتا ہے جن پر انقلاب سےقبل برطانیہ نے تنازعہ پیداکردیاتھا ۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ کےکمانڈر نے ان تینوں جزیروں پرمتحدہ عرب امارات کی مالکیت کےدعوے کومسترد کرتےہوئےاسےایران کااٹوٹ حصہ قراردیا اورتاکید کی کہ امریکی چاہتےہیں کہ عالم اسلام میں تفرقہ پیداکرکے دوسروں پرتسلط کی اپنی باطل ماہیت پرعمل درآمد کریں لہذاعلاقےکےممالک کواتنی آسانی سے ان کےنقش قدم پرنہيں چلناچاہئے۔ .......
/169