ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جی ایٹ رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد کو شامی عوام کی وسیع حمایت حاصل ہے جس کی وجہ سے حکومت قائم ہے اور شامی حکومت کے مخالفین امریکہ اور سعودی عرب کے نمائندے ہوسکتے ہیں لیکن شامی عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ ماسکو بین الاقوامی مبصرین شام بھیجنے کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔
بین الاقوامی مبصرین کی شام روانگی کوفی عنان کی تجاویز کا حصہ ہے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو نے کوفی عنان کی تجاویز کو کامیاب بنانے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا ہے لاوروف نے کہا کہ بعض عربی اور مغربی ممالک کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس نے کہا کہ شامی حکومت کو اس وقت عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہےاور مخالفین شامی عوام کے نمائندہ نہیں ہیں بلکہ وہ دہشت گرد قوتوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔ .....
/169