ابنا: پاکستان میں ایوان صدر کے ترجمان صدر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کےصدر آصف علي زرداري 8 اپريل کو نجي دورے پر ہندوستان جائيں گے ۔
صدر آصف علي زرداري 8 اپريل کو اجمير شريف جائيں گے اور حضرت خواجہ غريب نواز کے مزار پر دعا کريں گے. ترجمان کے مطابق صدر آصف زرداري نے ہندوستانی وزيراعظم کي جانب سے ظہرانے کي دعوت قبول کرلي ہے اور وہ اس روز نئي دہلي ميں مختصر قيام کے دوران ہندوستانی وزيراعظم کے ساتھ ظہرانہ کريں گے. ....... /169