ابنا: نیویارک ٹائمز میں معروف تجزیہ نگار اور صحافی تھامس فریڈمین نے مشرق وسطی اور افریقہ میں امریکہ کی پالیسیوں کا تجزیہ کرتےہوئے لکھا ہے کہ گذشتہ دہائي میں امریکہ کو مشرق وسطی میں جھوٹ پرمبنی پالیسیوں اور مختلف رویوں سے کوئي فائدہ نہیں پہنچا ہے۔ تھامسن فریڈمین نے کہاکہ عراق، ایران، لیبیا، شام، مصر، بحرین، افغانستان ، اور پاکستان کے بارے میں امریکہ کی پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے کہا جانا چاہیے کہ امریکہ کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈکٹیٹروں کی حمایت ایک ایسی مذموم پالیسی ہے جس کے منفی نتائج نکلے ہیں اور قوموں میں امریکہ سے نفرت بڑھتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ کی مشکل یہ ہے کہ اس نے محض جھوٹ اور فریب اور فرقہ پرستی پر مبنی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں اور وہ ان روشوں سے افغانستان کو آباد نہیں کرسکتا۔ .......
/169