ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور بلاروس کے وزیرخارجہ نے مینسک میں مذاکرات کے دوران باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور بلاروس دونوں اہم ممالک ہیں جو باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دے سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ ایران اور بلاروس دونوں نا وابستہ تحریک کے رکن ممالک ہیں اور دونوں باہمی مذاکرات اور تعاون کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر اپنا اہم کردار ایفا کرسکتے ہیں۔
بلاروس کے وزير خارجہ نے بھی دو نوں ممالک کی ظرفیتوں اور وسائل کے مطابق تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بلاروس ایران کے ساتھ نئے اور جدید خطوط پر تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔بلاروس کے وزير خارجہ نے عالمی سطح پر بھی دونوں مالک کے درمیان تعاون پر تاکید کی۔
.......
/169