28 فروری 2012 - 20:30

روس کے وزير اعظم نے ايک بار پھر خبردار کيا ہے کہ ليبيا جيسا سيناريو شام ميں نہ دوہرا يا جائے -

ابنا: ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ولاديمير پوتين نےکہا ہے کہ شام پر مغرب کا کوئي بھي فوجي حملہ نہ صرف يہ کہ اس ملک ميں جمہوريت کو بہتر بنانے ميں  مدد نہيں دے گا بلکہ اس سے پورا امن عالم خطرے سے دوچار ہوجائے گا –

روسي وزيراعظم نے ليبيا ميں نيٹو فوج کي مداخلت سے نظام حکومت کي تبديلي  کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کي اجازت نہيں دي جاني چاہئے کہ ليبيا جيسا ڈرامہ شام ميں بھي دوہرايا جائے –

روس نے کہ جس نے ليبيا پر نيٹو کے حملے کو ويٹو نہيں کيا تھا گذشتہ فروري ميں شام کے صدر بشار اسد کے خلاف سلامتي کونسل ميں پيش کي گئي قراراد کو ويٹو کرديا تھا-

روسي وزير اعظم نے کہاکہ دنيا کے ملکوں کو چاہئے کہ وہ شام ميں متحارب فريقوں کے درميان صلح کرانے کي کوشش کريں تاکہ اس طرح اس ملک ميں جمہوريت کي برقراري کے لئے ضروري اقدامات انجام پاسکيں -

ولاديمير پوتين نے اسي طرح شام پر حملے کے لئے سلامتي کونسل ميں ويٹو کو نظر انداز کئے جانے کے ممکنہ اقدام کے نتائج کي بابت بھي خبردار کيا-

.......

/169