25 فروری 2012 - 20:30

ایک برطانوی صحافی نے الزام لگایا کہ برطانیہ سمیت مغربی ممالک بحرینی عوام کو کچلنے میں آل خلیفہ حکومت کے ساتھ پورا پورا تعاون کررہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کی مطابق برطانوی صحافی "افشین راتانسی" (Afshin Rattansi)  نے کہا کہ مغربی دنیا بحرین جیسے ممالک میں انسانی حقوق کو اہمیت نہیں دیتی بلکہ اس کو اپنے ہتھیار فروخت کرنے کی فکر ہے۔

افشین راتانسی نے ہفتے کے روز العالم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے برطانوی پولیس سے برطانوی عوام کی ناراضگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور برطانیہ نے بحرینی عوام کو کچلنے کے لئے اپنے خاص سیکورٹی ماہرین بحرین بھجوادیئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ آل خلیفہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے درپے ہیں اور بحرینی عوام کے خلاف استعمال ہونے والی آنسو گیس اور زہریلی گیس امریکہ اور برطانیہ سے بحرین بھجوائی جارہی ہے اور بحرینی عوام کو کچلنے میں امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ، آل سعود کی افواج بھی برابر کی شریک ہیں۔

راتانسی نے آل خلیفہ خاندان پر بحرین کے واقعات و حوادث کی طرف توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا اور کہا: بحرین کے سلسلے میں ہیومین رائٹس واچ جیسی عالمی تنظیم کا کردار قابل تحسین ہے لیکن بعض بظاہر انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھی آل خلیفہ حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا: ناقابل انکار حقیقت یہ ہے کہ برطانیہ اور امریکہ آل خلیفہ کے حکمرانوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں لیکن اب نوبت یہاں تک آن پہنچـی ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنے فرائض منصبی پر عمل کرے اور آل خلیفہ کے غیر انسانی اقدامات کی مذمت کرے۔

راتانسی نے برطانوی وزیر خارجہ ویلیم ہیگ کے حالیہ دورہ مصر و سعودی عرب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہیگ نے اس دورے کے دوران ان دو ملکوں کے ساتھ ہتھیاروں کے سلسلے میں معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

انھوں نے کہا: برطانیہ عام طور پر امریکی ڈکٹیشن پر عمل کرتا ہے اور وہ انسانی حقوق کی پامالی خاص طور پر بحرین میں، کوئی اہمیت نہیں دیتا۔

.......

/169-110