ابنا: اخبار کے مطابق مغربی ممالک کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور میں ایران منطق، قدرت اور طاقت کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کرےگا اور اس طرح مغربی ممالک پر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرےگا کہ ان کی ایران کے خلاف قراردادیں بے فائدہ اور غیر مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔
اخبار کے مطابق ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے ماہرانہ سفارتکاری کی ضرورت ہے اور ایران نے ثابت کردیا ہے کہ مغربی ممالک اپنے شرائط ایران پر مسلط نہیں کرسکتے اور مغربی ممالک کی مخالفت کے باوجود ایران اپنے پرامن ایٹمی پروگرام کو قدرت کے ساتھ جاری رکھے ہوئےہے ۔
اخبار کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام میں کوئي ابہام بھی موجود نہیں ہے لہذآ مغربی ممالک کو چاہیے کہ وہ ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں ایک ایٹمی ایران کو تسلیم کرلیں۔....... /169