ابنا: بين الاقوامی ثقافتی چينل "الكوثر" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الكوثر چينل سے نشر ہونے والے براہ راست پروگرام" قضية ساخنة " كی مہمان "مونيكا ویٹ" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ ايران اور اسلام كے واضح حقائق كو اپنی آنكھوں سے ديكھنے كے بعد مجھے معلوم ہوا كہ مغربی ذرائع ابلاغ ايران اور اسلام كا غير حقيقی چہرہ دنيا كے سامنے پيش كرتے ہیں۔
لہذا میں نے اس سازش كے خلاف قيام كيا ہے اور آج اس براہ راست پروگرام سے دين مبين اسلام كو قبول كرنے كا اعلان كرتی ہوں اور اپنی تمام تر كوششوں كواسلام كے مكمل مطالعہ كے لیے صرف كروں گی۔ .......
/169