ابنا: القطيف ميں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر آل سعود کے سيکورٹي اہلکاروں کے وحشيانہ اقدامات کي مذمت کي اور مظاہرين کے قتل کے ذمہ داروں کو کيفر کردار تک پہنچانے جانے کا مطالبہ کياـ سعودي عرب کے مظاہرين نے ملک ميں سياسي قيديوں کي رہائي پر زور ديا اور ساتھ ہي بحرين کے انقلابي عوام سے يکجہتي کا اظہار کياـ مظاہرين کا کہنا تھا کہ آل سعود حکومت کي وجہ سے ملک ميں سماجي، ديني و اقتصادي تفريق عام ہوئي ہے لہذا آل سعود کا اقتدار ختم ہونا چاہئےـ
مشرقي سعودي عرب ميں گزشتہ سال سے مظاہرے شروع ہوئے ہيں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ تفريق و امتياز کا سلسلہ ختم کيا جائے، سياسي قيديوں کي رہائي اور اظہار خيال کي آزادي کو يقيني بنايا جائے اور بحرين ميں مظاہرين کے قتل عام ميں سعودي عرب کي شراکت ختم ہوـ نومبر دو ہزار گيارہ سے اب تک سعود عرب ميں سيکورٹي اہلکاروں نے سات مظاہرين کو شہيد کيا ہےـ سعودي عرب کي جيلوں ميں ہزاروں کي تعداد ميں سياسي قيديوں کو بہت بري حالت ميں رکھا گيا ہے-........
/169