ابنا: وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے کہاکہ حکومت پاکستان کشميريوں کے ساتھ اظہار يکجہتي ميں برابر کي شريک ہے. صدر آصف علي زرداري کا کہنا ہے کہ پاکستاني قوم کشميريوں کي منصفانہ جدوجہد کي حمايت جاري رکھے گي. خطے ميں پائيدار امن کے قيام کے لئے کشمير کا مسئلہ کشمير عوام کي امنگوں کے مطابق حل کيا جائے، کشميري اپني آزادي اور بقا کي جنگ لڑ رہے ہيں.
متحدہ قومي موومنٹ کے قائد الطاف حسين نے مطالبہ کيا کہ کشميري عوام کو اپني قسمت کا فيصلہ خود کرنے کا حق ديا جائے، گورنر بلوچستان نواب ذوالفقارمگسي کا کہنا ہے کہ يوم يکجہتي کا مقصد کشميريوں پر ہونے والے مظالم کي جانب عالمي توجہ مرکوز کرانا ہے، وزير اعلي بلوچستان نواب اسلم رئيساني کا کہنا ہے کہ بھارتي حکمرانوں کو بالآخر ايک دن کشميري مسلمانوں کو اپني قسمت کا خود فيصلہ کرنے کا حق دينا ہوگامير ي عوام کي جدوجہد کي ہر سطح پر حمايت جاري رکھي جائے گي.
........
/169