ابنا: قاہرہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق عرب ليگ کي ٹيم کي کارکردگي پر نظر رکھنے والے دفتر کے سربراہ عدنان عيسي الخضير نے نامہ نگاروں سے گفتگو ميں کہا کہ آئندہ ہفتے مزيد تيس مشاہد ٹيم ميں شامل ہو جائيں گےـ الخضير نے کہا کہ يہ مشاہد مصر، موريتانيہ اور فلسطين کے ہوں گےـ انہوں نے شام ميں عرب ليگ کي ٹيم کي کچھ مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشاہدين کي ٹيم ان مشکلات کے با وجود شام کے مختلف شہروں بالخصوص دمشق اور حمص کے گرد و نواح کے علاقوں ميں معائنے کا کام جاري رکھے گي ـ شام کي حکومت نے حال ميں اعلان کيا ہے کہ اس نے مشاہدين کي ٹيم کے مشن کے لئے مزيد ايک مہينے کا وقت دينے کي عرب ليگ کي درخواست قبول کر لي ہے.........
/169