ابنا: جماعت اسلامی پاکستان کےرہنما اور پاکستانی سینٹ کےرکن محمدابراہیم خان نے آج صحافیوں کوانٹرویودیتےہوئےاس بات کی طرف اشارہ کرتےہوئےکہ ایران کےخلاف نئی پابندیوں کاکوئي جواز نہيں ہے تاکید کی کہ اسلامی تعاون تنظیم کوان پابندیوں کورکوانےکےلئے ہنگامی اجلاس بلاناچاہئے۔
ابراہیم خان نے ایران کےخلاف پابندیوں کامقصد ایرانی قوم اور حکومت کی ترقی نیز ایران کےپرامن ایٹمی پروگرام کوروکنا بتاتےہوئےاس کی مذمت کی اور کہاکہ اس قسم کےاقدامات سےایرانیوں کاعزم کمزور نہيں ہوگا۔
پاکستانی سیاستداں ابراہیم خان نے اسلامی جمہوریہ ایران پرمغرب کی تیس سالہ پابندیوں کاذکر کرتےہوئےکہاکہ یہ پابندیاں نہ صرف یہ کہ ایران کوغیرمستحکم اورناپائدار نہیں کرسکیں بلکہ اس کےخود کفیل ہونےکاسبب بنی ہیں ۔
........
/169