6 جنوری 2012 - 20:30

جنوبي کوريا نے اعلان کيا ہے کہ وہ اسلامي جمہوريہ ايران سے تيل کي درآمدات کا سلسلہ جاري رکھے گا.

ابنا: جنوبي کوريا کے ايک حکومتي عہديدار نے کہا کہ ہماري کوشش ہے کہ ايران سے تيل کي خريداري کا سلسلہ جاري رکھيں کيونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئي دوسرا راستہ نہيں ہے - جنوبي کوريا کے اس اعلي حکومتي عہديدار نے جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کي درخواست کي ہے، فرانس پريس سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ايران ، جنوبي کوريا کو تيل برآمد کرنےوالے اہم ملکوں ميں سے ايک ہے اور بعض ملکوں کي طرف سے يہ کوشش کہ جنوبي کوريا ايران سے تيل نہ خريدے ہمارے لئے باعث تشويش ہے -

خبروں کے مطابق سن دوہزار گيارہ کے آغاز سے نومبر تک ايران ، جنوبي کوريا کو اکياسي لاکھ ساٹھ ہزار بيرل خام تيل برآمد کرچکا تھا جو جنوبي کوريا کو سپلائي ہونےوالے کل تيل کا تقريبا دس فيصد ہے جنوبي کوريا کے مذکورہ عہديدار نے کہا کہ ہم ايران کے تيل کي جگہ کسي دوسرے ملک کا تيل نہيں خريد سکتے واضح رہے کہ جنوبي کوريا کو اپني تيل کي ضروريات پورا کرنے کے لئے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے -

جنوبي کوريا اس سے پہلے بھي امريکا اور بعض مغربي ملکوں کي اس طرح کي درخواست کو مسترد کرچکا ہے کہ سئول ايران سے تيل نہ خريدے -

.........

/169