ابنا: اطلاعات کے مطابق اورکزئي ميں شديد جھڑپيں شروع ہوئي ہيں جو آخري اطلاعات ملنے تک جاري تھيں ـ
دوسري جانب پير کي رات بڑي تعداد ميں طالبان عسکريت پسندوں نے پشاور کے قريب ٹانک کے علاقے ميں سرحدي فورس پر حملہ کر ديا جس ميں دو اہلکار ہلاک اور متعدد ديگر زخمي ہو گئے جبکہ طالبان نے پندرہ اہلکاروں کو اغواء بھي کر لياـٹانک کے علاقے ميں طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہين نے اس حملے کي ذمہ داري قبول کي ہےـ
پاکستان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے ايک کمانڈر کي ہلاکت کا بدلہ لينے کے لئے يہ حملہ کيا ہے-........
/169