ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل تہران میں علم و ادب اور آرٹ کی اکیڈمیوں کے ایوارڈ جیتنے والے ایرانی دانشمندوں اور آرٹسٹوں کے لۓ منعقدہ تقریب کے موقع پر انسانیت کی مشکل برطرف کرنے سے متعلق ایرانی دانشمندوں کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ملت ایران ہی واحد ایسی ملت ہے جو بین الاقوامی مینیجمنٹ کے تاریخ ساز انتخاب کے سلسلے میں دنیا کے لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت اور توانائی رکھتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مزید کہا کہ ملت ایران اور اس سرزمین کے علماء ، دانشمندوں اور آرٹسٹوں نے تاریخ کے حساس اور تقدیر ساز ادوار میں ہمیشہ اپنی ذمےداری بطریق احسن نبھائي ہے۔ اور آج انسانیت کو دوسرے ہر وقت سے زیادہ علماء ، دانشمندوں اور ادباء کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اس موقع پر میڈیکل سائنسز ، فارسی زبان و ادبیات اور آرٹس کی اکیڈمیوں سے منتخب سترہ دانشمندوں اور آرٹسٹوں کو ایوارڈ دیۓ اور ان کی خدمات کو سراہا۔
.......
/169