ابنا: پاکستاني وزير اعظم يوسف رضا گيلاني نے کہا ہے کہ اسلام آباد ، واشنگٹن کے ساتھ تعاون کے لئے نئے ماحول کا خواہاں ہے کہ جس ميں ملک کي ارضي سالميت کےتحفظ کا يقين ہو -
يوسف رضا گيلاني نے کہا کہ امريکہ کو اس بات کي يقين دہاني کراني ہوگي کہ مستقبل ميں ايبٹ آباد جيسے يک طرفہ اقدامات دہرائے نہيں جائيں گے - پاکستان کے وزير اعظم نے اسي طرح زور ديا ہے کہ امريکہ کو قبائلي علاقوں پر جاري ڈرون حملوں کو بھي روکنا ہوگا جن ميں اب تک بہت سے لوگ ہلاک ہوئے ہيں اور بڑے پيمانے پر نقصان ہوا ہے -
ياد رہے کہ گزشتہ چھبيس نومبر کو ، پاکستان کے مہمند ايجنسي کے علاقے ميں دو سرحدي پوسٹوں پر نيٹو کے حملوں ميں کم سے کم اٹھائيس پاکستاني فوجي ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد پاکستان ميں عوامي و سرکاري سطح پر غم و غصہ بڑھ گيا ہے - پاکستان نے نيٹو کي جانب سے کئے گئے اس حملے پر احتجاج کرتے ہوئے ، افغانستان ميں نيٹو کے لئے رسد کي فراہمي روک دي اور ڈرون حملوں کے لئے استعمال کي جانے والي شمسي چھاؤني کو امريکا سے واپس لے ليا ہے -
پاکستان نے اس کے ساتھ ہي يہ بھي اعلان کيا ہے کہ وہ امريکہ کے ساتھ تعاون پر نظر ثاني کرے گا جس کے بعد امريکہ کے اعلي حکام تشويش ميں مبتلا ہو گئے ہيں. .......
/169