ابنا: جرمنی کے وزير خارجہ گیڈو وسٹرولہ نےبرسلز میں مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی تشویش کو بے سود ، بے معنی اور بغیر دلیل کے قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے اچھا اور مناسب موقع موجود ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو عالمی سطح پر جاری تشویش کو مد نظر رکھنا چاہیے اوربے محل تشویش کو برطرف کرنے کے کے لئے مذاکرات ضروری ہیں جرمن وزیر خارجہ نے نیٹو اور روس کے درمیان گہرے اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نیٹوکے دیگر ارکان کے درمیان بھی بہت سے مسائل میں اختلافات موجود ہیں۔........ /169
9 دسمبر 2011 - 20:30
News ID: 283163
جرمنی کے وزير خارجہ نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں مغربی ممالک کی تشویش کو بے سود و بے معنی اور بغیر دلیل کےقراردیتے ہوئےکہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے اچھا اور مناسب موقع موجود ہے۔