15 نومبر 2011 - 20:30

کیوبا کے سابق صدر کاسٹرونے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر خـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا کیونکہ ایران افرادی قوت اور فوجی دونوں لحاظ سے قوی اور مضبوط ہے۔

ابنا: کیوبا کے سابق صدر کاسٹرونے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر خـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ عالمی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا کیونکہ ایران افرادی قوت اور فوجی دونوں لحاظ سے قوی اور مضبوط ہے۔ فیڈل کاسٹرو نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے خونریز عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی وجہ سے پوری دنیا کو سنگين مشکلات کا سامنا کرنا پڑےگا۔ کاسٹرو نے کہا کہ ایران ، عراق یا شام نہیں ہے کہ اسرائيل ایک حملے میں کام تمام کردے گا کاسٹرو نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل کے ایٹمی ہتھیاروں پر کوئی توجہ نہیں اور ایٹمی ایجنسی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور امیرکہ کی اطاعت کی وجہ سے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا وقار مجروح ہوگیا ہے۔ ............

/169