ابنا: سيکورٹي کے ذرائع سے موصول ہونےوالي خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ اتوار کي صبح بغداد کے جنوب مغربي علاقے البياع ميں ايک بم دھماکہ ہوا جس ميں دو افراد زخمي ہوئے -
اس دھماکے سے پاس کھڑي کئي گاڑيوں اور دوکانوں کو بھي نقصان پہنچا- ادھر بغداد کے محلہ کرادہ ميں بھي سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے سے ايک شخص زخمي ہوگيا -
دوسري طرف بغداد کے عامريہ علاقے ميں پوليس اور مسلح افراد کے مابين لڑائي ميں ايک مسلح شخص ہلاک ہوگيا -
ياد رہے کہ بغداد اور عراق کے ديگر شہروں ميں گذشتہ مارچ کے مہينے سے بدامني کے واقعات ميں شدت آئي ہے جس کے نتيجے ميں سيکڑوں عراقي جاں بحق ہوئے ہيں جن ميں اعلي سيکورٹي افسران اور حکومتي عہديدار بھي شامل ہيں - عراق ميں سرکاري حلقوں کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بعث پارٹي سے ہے جو امريکا اور علاقے کي بعض عرب حکومتوں کي پشتپناہي سے عراق ميں امن و امان کي صورتحال کو خراب کرنے کي کوشش کررہے ہيں -
...........
/169