10 نومبر 2011 - 20:30

تہران کےخطیب نمازجمعہ نے مغربی ممالک کوخبردار کیاہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران پر کسی قسم کےحملےکامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔ تہران کی مرکزی نمازجمعہ آج حجت الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

ابنا: تہران کےخطیب نمازجمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نےخطبہ جمعہ کےدوران اسلامی جمہوریہ ایران پربعض مغربی ممالک کی جانب سے حملے اور پابندیوں میں اضافے کی دھمکی کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ جارحین کوملت ایران اور مسلح افواج کےہاتھوں ایسا زوردارطمانچہ کھانا پڑےگا جو ان کی ذلت و رسوائی کاسبب ہوگا۔جناب کاظم صدیقی نےکہاکہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس جوطاقت کامظاہرہ کررہےہيں کمزور، ذلیل اورپست ہیں اورہرگزکامیاب نہيں ہوں گےکیونکہ کامیابی مومنین کامقدرہے۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےعالم اسلام کی بیداری اوراسلامی ممالک کی موجودہ کامیابی کوتاریخ میں بےمثال قراردیتےہوئےکہاکہ سامرجی دنیا نےکبھی بھی خود کواتنا کمزور نہيں پایاتھا اور وہ موجودہ حالات سےپریشان ہے۔حجت الاسلام کاظم صدیقی نےکہاکہ سامراجی دنیا کی کمزوری اورلیبرل ڈیموکریسی کی سرمایہ داری سستی نمایاں ہوگئ ہے اور جولوگ نہيں جانتےتھے کہ ان پرسامراجی ممالک کس طرح مظالم کرتےہيں ، بیدار ہوچکےہيں۔تہران کےخطیب نمازجمعہ نےتاکید کےساتھ کہاکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کےممالک میں اسلامی بیداری شروع ہونےسے عالم اسلام ایک عظیم مرکزمیں تبدیل ہوناچاہئے اور نئی دنیا اسلامی عدالت کےسایےمیں تشکیل پانی چاہئے۔............/169