7 نومبر 2011 - 20:30

لاہور میں خودسوزی کرنے والا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا ڈرائیور محمد سلیم آج صبح چل بسا۔

ابنا: اس نے تین روز پہلے اپنے دفتر سے نکلنے کے بعد خودسوزی کی تھی۔ محمد سلیم کے بھائی عباس اختر نے جیو نیوز کو بتایا کہ محمد سلیم پانچ نومبر کو گھر سے خوشی خوشی نکلا اور دفتر سے نکلنے کے بعد محمد سلیم نے خود تیل چھڑک کر آگ لگا لی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے دفتر میں سلیم کے ساتھ کیا ہوا جس پر وہ ایسا کرنے پر مجبور ہو گیا۔ محمد سلیم کے بھائی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس کے بھائی کی موت کی تحقیقات کروائی جائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110