ابنا: ایران ترکی دوستی گروپ کے رکن سیروس سازدار نے کہا کہ ایران، ترکی کے مصیبت زدہ عوام کی مدد کرنے کوتیار ہے اور ایران کا پارلمانی وفد ترکی کے زلزلہ زدہ شہر وان کا دورہ بھی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی فریضہ کے لحاظ سے ترکی کے زلزلہ زدہ عوام کی بھر پور مدد کی جانی چاہیے۔ ادھر کرائسس مینجمینٹ گروپ کے نائب سربراہ اکبر پور نے کہا ہے کہ جب سے ترکی کے وان علاقے میں زلزلہ آیا ہے اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے ترک بھائيوں کی بھر پور مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وان علاقے کے عوام کو ایندھن اور خیموں کی ضرورت ہے کیونکہ آئندہ چند دنوں میں علاقے میں سردی پھیل جائے گی۔دراین اثنا ایران کی انسان دوستانہ امدا کی تیسری کھیپ آج ترکی پہنچی ہے۔ ہلال احمر سوسائیٹی کے رابطہ عامہ کے سربراہ نے کہا کہ ایران کی جانب سے تیسری امدادی کھیپ میں کمبل اور منرل واٹر شامل ہے۔............ /169
25 اکتوبر 2011 - 20:30
News ID: 274585
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی جانب سے ایک وفد ترکی کی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے انقرہ گيا ہے۔