ابنا: تاريخ اسلام انسائيكلو پیڈيا كے مؤلف اور حوزہ علمیہ قم كے استاد آيت اللہ محمد ھادی يوسفی غروی نے ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين علیھما السلام پر نقد و تبصرہ كے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست جو قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی ، سے خطاب كرتے ہوئے كہا : اس ڈرامہ سيريل كے متن كا ماخذ غير متواتر ، غير معتبر تاريخی متون كے علاوہ ايك كافر راوی «سيف ابن عمر التميمی» كی روايات ہیں كہ جس سے اس كی تاريخی قدر و قيمت بالكل ختم ہو كر رہ جاتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علامہ مرتضی عسكری كی كتاب «عبدالله ابن سبأ و اساطير أخری» ڈرامہ سيريل كا ٹھوس اور مدلل جواب ہے ۔ .....
/169