20 اکتوبر 2011 - 20:30

سعودي عرب ميں ان تين نوجوانوں کو گرفتار کر ليا گيا ہے جنہوں نے اس ملک ميں سماجي بد عنواني اور غربت سے متعلق ويڈيو فوٹيج نشر کئے تھے -

ابنا: العالم کے مطابق ان نوجوان کے ذريعے تيار کئے گئے ويڈيو فوٹيج کے ، لندن سے چلنے والے الاصلاح چينل ميں دکھائے جانے کے بعد سعودي پوليس نے ان نوجوانوں کو گرفتار کر ليا - يہ ويڈيو فوٹيج در اصل سعودي عرب کے دارالحکومت رياض سے پانچ کيلو ميٹر کے فاصلے پر واقع ايک علاقے سے تعلق رکھتا ہے جس ميں ايک پيش نماز کي گفتگو دکھائي گئ ہے جو سعودي عرب ميں غربت اور بے روزگاري کي وجہ سے منشيات اور بدعنواني عام ہونے کي شکايت کرتے نظر آتے ہيں -

اس رپورٹ کي شروعات ميں ايک نوجوان کو يہ کہتے دکھايا گيا ہے کہ يہ صوماليہ نہيں بلکہ يہ سعودي عرب اور رياض کا ايک علاقہ ہے جسے الجراديہ کہا جاتاہے اور يہاں سے رياض محض پانچ کيلو ميٹر دورہے - ..........

/169