ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عدنان منصور نے بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف سعودی سفیر کے قتل سے متعلق سازش کے بارے میں امریکی الزامات پر کوئي بھی سفارتکار یقین نہیں کرسکتا۔ لبنان کے وزیر ارجہ اور ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں دو طرفہ روابط ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا لبنانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران کا علاقہ میں بہت بڑا اور عظیم مقام ہے اور امریکہ علاقہ میں اپن؛ی شکست کو چھپانے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کررہا ہے۔ ...........
/169