ابنا: حقوق انسانی کے سرکاری کمیشن نے حکومت کو یہ معاملہ خارج کرنے کا مشورہ دینے والے شعبہ قانون کے اسوقت کے سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے، ۔ کمیشن نے حکومت سے کہا ہے کہ جنسی زیادتیوں کی متاثرہ خواتین کو دو لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا جائے۔ریاستی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ممبر جسٹس(ر) جاوید کاووسہ نے
بی بی سی کو بتایا1991سے لے کر اب تک ہر دور اقتدار میںاس واردات پر غفلت اور بے حِسی کا مظاہرہ کیا گیا۔متاثرین کے مطابق1991 میں23١ور24 فروری کی درمیانی رات کو فوج نے کنن پوشپورہ گائوں کا محاصرہ کیا۔ مردوں کو کھیتوں میں جمع کیا گیا اور تیرہ سے سترہ سال کی عمر تمام کنواری اور شادی شدہ خواتین کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔سرکاری کمیشن کے ممبران کے مطابق اس کیس میں جنسی زیادتی کے طبی شواہد بھی ملے تھے، لیکن اسوقت کے حکام نے اس معاملہ کو گول کر دیا ۔
............
/169