8 اکتوبر 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے شہید محمود کاوہ کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے شہید محمود کاوہ کے اہلخانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔ صدر احمدی نژاد کل رات مشہد پہنچے جہاں انھوں نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کے بعد  حضرت امام رضا (ع) کےنویں بین الاقوامی  فسٹیول کے شرکاء سے خطاب کیا صدر احمدی نژاد نے آج صبح شہید کاوہ کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے شہداء کے مقام و منزلت پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا کہ اہلبیت (ع) کی محبت کے بغیر انسانی زندگی کا کوئی لطف نہیں ہے صدر احمدی نژاد جب شہید کاوہ کے مکان سے خارج ہوئے تومحلہ کے لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ہے صدر نے اس موقع پر لوگزں سے ملاقات کی اور ان کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے موقع پر ہی احکامات صادر کئے۔
............

/169