ابنا: قومی اسمبلی کے اجلاس کی معمول کی کاروائی روک کر سانحہ مستونگ پر بحث کی جائے ‘ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہزارہ کمیونٹی کے 26 افراد کو قتل کئے جانے کیخلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی گئی.تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستونگ واقعے کی تحقیقات کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزاء دی جائے اور ہزارہ کمیونٹی کے افراد کو بلوچستان میں تحفظ فراہم کیا جائے.مستونگ میں ٹارگٹ کلنگ کیخلاف تحریک التواء بدھ کے روز اراکین قومی اسمبلی فرح ناز اصفہانی ،ساجد طوری ، ندیم افضل گوندل اور سید ناصرعلی شاہ نے مشترکہ طور پر جمع کروائی .تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی معمول کی کاروائی روک کر مستونگ میں 26 افراد کے قتل کے واقعے پر بحث کی جائے اور حکومت اس واقعے کی شفاف تحقیقات کرائے اور تحقیقاتی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزاء دی جائے.
...........
/169