ابنا: آئی ایس او پاکستان کے ارتقاء تنظیم و دفاع وطن کنونشن میں نئے مرکزی صدر کا انتخاب اور خصوصی نشستیں منعقد ہوں گی جن میں ملک بھر سے تنظیمی کارکنان شریک ہونگے اور کنونشن کے آخری روز نئے سال کے میر کاروان کا انتخاب عمل مین لایا جائے گا امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے سالانہ مرکزی کنونشن کا اعلان کر دیا۔ کنونشن امسال ’’ارتقاء تنظیم و دفاع وطن ‘‘ کے نام سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنونشن 23-24 -25 ستمبر کو جامعۃ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں ملک بھر سے آئی ایس او پاکستان کے کارکن، عہدیدا، سینئرز، علماء کرام اور سابقین کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔ کنونشن کی تین روزہ تقریبات میں دروس، اسٹڈی سرکلز، علماء اور سینئر برادران کے لیکچرز، شہداء کے ورثا سے نشست اور مرکزی صدر کا انتخاب ہوگا، کنونشن کے آخری روز دفاع وطن ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت علماء کرام اور نومنتخب مرکزی صدر کریں گے۔ کنونشن کے انتظامات کے حوالے سے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ہیں، آئی ایس او پاکستان کے ترجمان حسن کاظمی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ کنونشن میں تمام یونٹس صدور اور ان کے ایک نمائندہ اور مجلس عاملہ کے تمام اراکین خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز برادران کے لئے بھی خصوصی نشست رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ جید علمائے کرام بھی خصوصی شرکت کریں گے اور شرکاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ کنونشن کے آخری روز نئے میرکاروان کا انتخاب کیا جائے گا۔...........
/169

