ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج صبح ایران کے شمال مغربی شہر اردبیل میں شہدا کے اھل خانہ اور انتظامی عھدیداروں سے خطاب میں کہا کہ اگر ایران ترقی کرجاے تو دنیا میں سامراج اور اس کے پٹھووں کے لئے کوئي جگہ نہ ہوگي۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اس ملاقات میں کہا کہ دشمن ایران کے نام سے ڈرتےہيں کیونکہ ملت ایران دو خصوصیتوں کی حامل ہے۔ پہلی خصوصیت یہ ہےکہ ملت ایران اھل بیت علیھم اسلام کی راہ پر گامزن ہے جو توحید و عدل و انصاف کی راہ ہے اور دوسری خصوصیت اسکی تاریخی توانائياں اور تمدن سازی کی صلاحیت ہے جو دنیا کو دگر گوں کرسکتی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کرنےمیں ملت ایران کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ امریکہ اور مغربی طاقتیں جو اس زمانے میں ملکوں کے تمام حالات سے واقف تھیں انہیں بالکل یقین نہیں تھا کہ شاہ کی حکومت کسی دن گر بھی سکتی ہے۔ لیکن ملت ایران کو کامیابی ملی ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے ملک کو ترقی دلانے کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر اتحاد اور خدا پرایمان وتوکل کے ساتھ ایران کو عدل انصاف کی بنیادوں پر آباد کرنا ہوگا۔............
/169