12 ستمبر 2011 - 19:30

عراق کے صوبے الانبار میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

ابنا: فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبے الانبار میں زائرین کی بس پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔عراقی پولیس کے مطابق رات ساڑھے نو بجے شام سے آنے والے زائرین کی دو بسوں کو مسلح افراد نے روک لیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے بس میں سوار خواتین کو چھوڑ کر 22 مردوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔پولیس کے مطابق زائرین کی دونوں گاڑیوں میں مرد و خواتین سمیت 30 افراد سوارتھے جو شام سے کربلا اور نجف جارہے تھے۔............

/169