ابنا: رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سمندری طوفان آئرین نے امریکہ کے شمال مشرقی ساحل کی طرف رخ کرلیا ہےاورکیرولینا طوفانی ہواوٴں میں گھرگیا ہے۔جہاں سمندری لہریں چھ سے گیارہ فٹ بلند ہیں،امدادی کاموں کیلیے فوج کوتیاررہنے کاحکم دے دیا گیاہے۔امریکہ کے نیشنل ہیوری کین سینٹر کے مطابق آئرین ساحلی علاقوں سے مزید قریب ہوگیا ہے، اور ایک سو اسی میل کے فاصلے پر ہے،شمالی کیرولینا میں سو میل فی گھنٹے کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں،حکام کے مطابق آئرین آج رات تک ساحل سے ٹکرا کر اتوار کو شمالی نیو انگلینڈ کا رخ کرلے گا، آئرین کوامریکہ کی تاریخ کا طاقت ورترین سمندری طوفان قراردیاجارہاہے جس سے فلاڈیلفیا، نیوجرسی، نیویارک،رہوڈآئی لینڈ اورمیساچوسٹس تک کے علاقے متاثرہونے کاخدشہ ہے۔جس سے بڑے پیمانے پرتباہی کے علاوہ اربوں ڈالرمالی نقصان ہوسکتاہے۔طوفان کے پیش نظرنیوجرسی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے اورسومیل کی ساحلی پٹی کے قریبی علاقوں کوخالی کرالیاگیاہے۔ٹرین سروس معطل اور اب تک 7 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔............
/169