23 اگست 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران ميں ماہ مبارک رمضان کي تيسري شب قدر بڑے عقيدت و احترام سے منائي گئي-

ابنا: رمضان المبارک کي انيسويں اور اکيسويں شب کي مانند ہي تيئسويں شب کو بھي ايران کے مومن عوام نے مساجد اور ديگر مذہبي مقامات پر رات بھر عبادت اور تلاوت قرآن مجيد کرتے ہوئے گزاري- مشہد مقدس ميں فرزند رسول امام علي رضا عليہ السلام، قم ميں حضرت فاطمہ معصومہ عليہا السلام اور ديگر مذہبي مقامات پر لوگوں کي بھاري بھيڑ موجود تھي جس نے شب قدر، اپنے خالق سے دعا و مناجات کرتے ہوئے گزاري- دارالحکومت تہران اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں ماہ مبارک رمضان کي تيسري شب قدر کے موقع پر دعا و مناجات کي مجلسيں منعقد ہونے کي رپورٹيں موصول ہوئي ہيں-

اسي طرح عراق، شام، لبنان، ہندوستان، پاکستان اور ديگر اسلامي ممالک ميں بھي شب قدر بڑے عقيدت و احترام سے منائي گئي -
............

/169