7 اگست 2011 - 19:30

اسٹاک مارکٹوں ميں مندي کے مزيد رجحان نے بڑے صنعتي ملکوں کو ہنگامي اجلاس بلانے پر مجبور کرديا ہے-

ابنا: بي بي سي کے مطابق بين الااقوامي اقتصادي بحران کے تناظر ميں اسٹاک مارکٹوں کو نفسياتي سہارا دينے کے لئے بڑے صنعتي ملکوں ميں ہنگامي رابطوں کا سلسلہ پير کے روز بھي جاري رہا- اقتصادي بحران کے براعظم يورپ کے دو بڑے ملکوں اٹلي اور اسپين تک پھيل جانے کا خطرہ شدت اختيار کرگيا ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کيا جارہا ہے کہ يورپ کا مرکزي بينک ان ملکوں کے قرضوں کا ايک حصہ اپنے ذمہ لينے کا اعلان کرسکتا ہے- کہا جارہا ہے کہ بڑے صنعتي ملکوں کے وزرائے خرانہ کي ويڈيو کانفرنس ميں اسپين اور يونان کي صورتحال پرغور کيا گيا اور يہ نتيجہ اخذ کيا گيا کہ يورپي سنٹرل بينک يونان ، آئرلينڈ اور پرتگال کي صورتحال کے اعادے سے بچنے کے لئے اٹلي اور اسپين کے مرکزي بينکوں کے کريڈٹ بانڈز خريدنے پر مجبور ہوسکتا ہے-

کہا جارہا ہے کہ اگر ايسا نہ کيا گيا تو مذکورہ دونوں ممالک بھاري قرضہ حاصل کرنے پر مجبور ہونگے- اٹلي اور اسپين ، يورو ريجن کي تيسري اور چوتھي بڑي معيشت ہيں اور انکا قرضہ اس قدر زيادہ ہے کہ يورپي مرکزي بينک بھي مالي امداد فراہم کرنے کے لئے قرضے کي پوري رقم فراہم نہيں کرسکتا۔.............

/169