4 اگست 2011 - 19:30

پشاور...پشاور کے تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ابنا: پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ ڈبگری کا رہائشی نصرت شاہ تیمارداری کے لئے اسپتال آیا ہواتھا۔ تاہم ایڈمنسٹریشن بلاک کے قریب اقبال ،ارشاد اور شمشاد نے اس پر اچانک فائرنگ شروع کردی۔فائرنگ سے نصرت شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔نصرت شاہ کے قتل کا مقدمہ کابلی پولیس اسٹیشن میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ 
.............

/169