ابنا: یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں اسپیشل اولمپکس کے فاتح کھلاڑیوں کے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ خصوصی بچے قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے گولڈ میڈل لینے والے بچوں کے والوں کیلئے 5،5 لاکھ روپے، جب کہ سلور میڈل لینے والے بچوں کے لیے 3،3 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں نے قوم کو وہ خوشیاں دیں ہیں جو ہم نہیں دے سکے ، وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ کراچی میں امن کی جتنی اہمیت ہے، اتنی دوسری جگہ نہیں، انہوں نے کراچی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پرامن رہیں۔ کراچی میں امن سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا ،اور وہ منی پاکستان ہے جہاں تمام صوبوں کے لوگ سمائے ہوئے ہیں۔ .............
/169