19 مئی 2011 - 19:30

امریکی حکام نےخلیج گوانتانامو میں قائم امریکی قید خانے میں ایک افغان قیدی کی موت کو مشکوک قراردیا ہے۔

ابنا:  ہلاک ہونے والےقیدی کا نام عنایت بتایا گیا ہے اور اسے ستمبر سال دو ہزار سات سے القاعدہ کا رکن ہونے کے شبہ میں یہاں قید رکھا گیا تھا۔ کیوبا میں جنوری سال دو ہزار دو میں جب سے سابق فوجی بیس کو قید خانے میں تبدیل کیا گیا ہے اس وقت سے یہاں مجموعی طور پر آٹھ قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان میں پانچ ہلاکتوں کو خودکشی جب کہ دیگر دو کو طبی موت قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہنے سال دو ہزار نو میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد  گوانتانامو بے قید خانے کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اب تک وہ اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت