6 مئی 2011 - 19:30

بحرین کے اتحاد نوجوانان 14 فروری نے اعلان کیا ہے کہ اگر آل خلیفہ نی چمعرات 12 مئی تک پھانسی پانے والے 4 نابالغ لڑکوں سمیت تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا اور آل سعود کو بحرین سے نکال باہر نہ کیا تو ان کی تحریک نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گی اور یہ مرحلہ آل خلیفہ کےلئے خوش آیند نہ ہوگا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے انقلابی نوجوانوں کے 14 فروری اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اگر جمعرات 12 مئی تک پھانسی یافتہ نابالغ نوجوانوں سمیت تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا اور سعودی فوجوں کو ملک سے انخلا پر آمادہ نہ کیا تو انقلاب بحرین نئے مرحلے میں داخل ہوجائے گا اور یہ مرحلہ آل خلیفی حکومت کے لئے ہرگز خوشایند نہ ہوگا۔ انقلابی نوجوانوں کے اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ مدت در حقیقت آل خلیفی حکمرانوں کے مظالم کے خاتمے کے لئے بھی ڈیڈلائن کی حیثیت رکھتی ہے چنانچہ آل خلیفہ کو ان ایام میں لوگوں پر مظالم اور لوگوں سے عناد و دشمنی کا سلسلہ بند کرنا چاہئے اور اگر اس نے ان دنوں میں تمام کے تمام قیدیوں کو رہا نہ کیا اور آل سعود اور دیگر جارحین و قابضین کو بحرین کی سرزمین چھوڑنے پر آمادہ نہ کیا تو تحریک کی شکل تبدیل ہوجائے گی اور اس انقلاب پر قابو پانا آل خلیفہ کے لئے ممکن نہ رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز

 بحرین میں مظالم روکنے کےلئے صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

پلیز