ابنا: سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل مختصر دورے پر قاہرہ پہنچے ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق سعود الفیصل کے استقبال کے لئے مصر میں سعودی سفیر احمد بن عبد العزیز اور عرب لیگ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے نے استقبال کیا لیکن اس استقبال میں مصر کے نئے وزیر خارجہ نبیل العربی حاضر نہیں ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق مصر کے نئے وزیر خارجہ اسرائیل کے مخالف اور علاقے میں اسلامی تحریکوں کے حامی ہیں اور سعودی عرب کی طرف سے حسنی مبارک کی حمایت کی وجہ سے مصر کے انقلابی عوام سعودی عرب سے سخت ناراض ہیں۔
مصر کے نئے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ روابط کے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے اور وہ ایران کی بے باک ا ور دو ٹوک پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں۔
سعودی عرب کی امریکہ نواز پالیسیوں کی وجہ سے مسئلہ فلسطین آج تک حل نہیں ہوسکا اور سعودی عرب کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110